پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 جاری کرنے کے معاملے پر درخواست سماعت کے لیے مقرر

46 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 جاری کرنے کے معاملے پر براڈ شیٹ کمپنی کی والیم 10 جاری کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 22 اگست کو سماعت کرے گا۔اس حوالے سے عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

رواں ماہ کے آغاز پر عدالت عظمیٰ نے ایک بین الاقوامی کمپنی کی جانب سے پاناما کیس کے حوالے سے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی پیش کردہ رپورٹ کی جلد 10کی نقول حاصل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران نیب اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

یکم اگست کو جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے بین الاقومی کمپنی براڈ شیٹ ایل ایل سی کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کمپنی کے وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا تھا کہ اس حوالے سے لندن میں کیس کی سماعت جاری ہے اور گزشتہ سماعتیں 16 سے 19 جولائی تک ہوئی ہیں، لندن کی عدالت میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جارہا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لندن کی عدالت فیصلہ کرے گی۔

بعد ازاں عدالت نے نیب اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 15 روز کیلئے ملتوی کردی تھی۔

Comments are closed.