سوشل میڈیا پر چھترول، دنیا بھر میں جگ ہنسائی کے بعد عمران خان پرومو میں شامل

50 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: سوشل میڈیا پر چھترول، دنیا بھر میں جگ ہنسائی کے بعد عمران خان پرومو میں شامل کر لئے گئے، پی سی بی کی طرف سے جاری بیان میں اسے ویڈیو ایڈیٹنگ میں کلپ مسنگ بتایا گیا ہے.

یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا پرومو جاری کیا تھا جس میں پاکستان کیلئے عالمی کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان عمران خان کو شامل نہیں تھے۔

پاکستان کرکٹ کی تاریخ پر مبنی ویڈیو سے سابق کپتان عمران خان کو نکالے جانے پر میڈیا، سوشل میڈیا سمیت دنیا بھر میں تنقید کے بعد عمران خان کو ویڈیو سے نکالنے والوں کو غلطی کا احساس ہوگیا۔

پہلا پرومو پی سی بی کی جانب سے 14 اگست کو سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا تھا جس میں 1952 سے لے کر موجودہ وقت تک کے کرکٹ سے متعلق تاریخی اور یادگار واقعات کے مناظر دکھائے گئے۔

اس پوری ویڈیو میں 1992 میں پاکستان کے لیے واحد کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان ہی غائب تھے جس پر لوگوں نے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لیا اور عمران خان کی غیر موجودگی پر احتجاج کیا گیا۔

عمران کے بغیر پاکستان کرکٹ کی تاریخ پر ویڈیو، وسیم اکرم نے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کرکٹ بورڈ سے سابق وسیم اکرم نے مطالبہ کیا کہ وہ عمران خان سے معافی مانگے.

اب شائقین کی جانب سے تنقید کے بعد پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا نیا پرومو جاری کردیا، نئے پرومو میں عمران خان کی ویڈیو اور تصاویر بھی لگادی گئی ہیں، اور عمران خان کو ورلڈکپ ٹرافی اٹھاتے ہوئے دیکھا یا گیا ہے۔

Comments are closed.