شہباز شریف کی سفارش پر نگران وزیراعظم کے ساتھ شہباز کی ٹیم تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی سفارش پر نگران وزیراعظم کے ساتھ شہباز کی ٹیم تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق شہبازشریف کے پرنیسپل سیکرٹری توقیر شاہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے ساتھ خدمات جاری رکھیں گے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہباز شریف کے دیگر دو سٹاف ممبر بھی موجودہ وزیر اعظم کے ساتھ ہی کام کرتے رہیں گے۔سابق وزیر اعظم شہباز کے مشیر احد چیمہ بھی اپنے عہدے پر قائم رہیں گے۔

ان کے علاوہ سابق وزیراعظم کے پروٹوکول افسر محب علی بھی نگراں وزیر اعظم انوار االحق کاکڑ کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق تینوں شخصیات کی سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سفارش کی ہے، جس پر نگراں وزیر اعظم انوارالحق نے احد چیمہ، توقیر شاہ اور محب علی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے نواز شریف کے ساتھ فواد احمد فواد اور عمران خان کے ساتھ اعظم خان تھے اور کہا جاتا تھا وہ تمام حکومتی امور چلاتے ہیں ایسے میں ایک غیر منتخب نگران وزیراعظم کے ساتھ سرکاری ٹیم زیادہ فعال کام کرے گی.

ذرائع کا کہنا ہے مسلم لیگ ن نے کوششیں کر کے اہم سرکاری نشستوں پر اپنی ہم خیال بیوروکریسی کو فٹ کر دیا ہے جو انتخابات سے قبل ان سے تعاون کر سکتی ہے،اسی طرح نگران کابینہ میں بھی اپنے بندے ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے.

Comments are closed.