وسیم اکرم کا کرکٹ بورڈ سے عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ

50 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: سوئنگ کے سلطان اور پاکستان کرکٹ کے کامیاب سابق فاسٹ باولر وسیم اکرم کا کرکٹ بورڈ سے عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ،انھوں نے یہ بھی کہا کہ پی سی بی عمران خان کے بغیر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو ہٹا دے۔

سابق کپتان وسیم اکرم کا یہ بیان ٹوئٹر پر سامنے آیا ہےجس میں انھوں نے پی سی بی کی پاکستانی کرکٹ کی تاریخ پر مبنی ویڈیو سے عمران خان کو نکالے جانے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے 14 اگست کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں 1952 سے لے کر موجودہ وقت تک کے کرکٹ سے متعلق تاریخی اور یادگار واقعات کے مناظر دکھائے گئے۔

ویڈیو میں 1992 میں پاکستان کے لیے واحد کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان ہی غائب تھے جس پر صارفین نے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لیا اور عمران خان کی غیر موجودگی کا گِلہ بھی کیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور 1992 کے ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کا حصہ رہنے والے عظیم بولر وسیم اکرم نے بھی اس معاملے پر ایک ٹوئٹ کی ہے۔

وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ پی سی بی کی جانب سے پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ پر مبنی مختصر ویڈیو سے عمران خان کو نکالے جانے پر حیرانی ہوئی۔

سابق فاسٹ بولر اور موجودہ کمنٹیٹر نے مزید لکھا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن عمران خان دنیائے کرکٹ کا ایک عظیم نام ہے جس نے اپنے دور میں پاکستانی ٹیم کو ایک مضبوط یونٹ بنایا اور ہمیں ایک راستہ دکھایا۔

وسیم اکرم نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ ویڈیو ہٹانی چاہیے اور اس پر معافی مانگنی چاہیے۔

Comments are closed.