نگران حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا، قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹرتک اضافہ
فوٹو: فائل
اسلام آباد:نگران حکومت کا عوام کوپہلا بڑا تحفہ،،،،ذمہ داریاں سنبھالتے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بیس روپے فی لیٹر تک اضافہ کی سلامی دیدی ،،،،پٹرول ساڑھے سترہ روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بیس روپے فی لیٹر مہنگا کردیا،نئی قیمتوں کا اطلاق فوری کردیا گیا ہے۔
وزارتِ خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا ہے قیمتیں اگلے پندرہ روز تک نافذ رہیں گی۔
نگران حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے جانیوالے اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 272.95روپے سے بڑھ کر290.45 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت273.40 روپے سے بڑھ کر293.40 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
Comments are closed.