صدر نے بغیر وارنٹ گرفتاری سمیت 13 بلز بغیر دستخط واپس بھجوا دیئے
فوٹو: فائل
اسلام آباد:صدر نے بغیر وارنٹ گرفتاری سمیت 13 بلز بغیر دستخط واپس بھجوا دیئے،بغیر واپس وزیراعظم آفس کو بھجوادیے ہیں ،واپس بھجوائے گئے بلزمیں ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی طرف سے جو بلز واپس بھجوائے گئے ہیں ان میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل ، وفاقی اردویونیورسٹی ترمیمی بل ،این ایف سی انسٹی ٹیوٹ ملتان ترمیمی بل شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نیشنل کمیشن برائے انسانی ترقی ترمیمی بل اور قومی ادارہ برائے ٹیکنالوجی بل اورکوڈ آف کرمنل پروسیجر ترمیمی بل بھی واپس کردیا۔
پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری کا اختیار دینے سے متعلق بل بھی واپس کردیا،نیشل اسکلزیونیورسٹی ترمیمی بل،امپورٹ ایکسپورٹ ترمیمی بل اورہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل بھی واپس وزیراعظم آفس بھیج دیا۔
دیگر بلزواپس کئے گئے ہیں ان میں پاکستان انسٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسزاینڈٹیکنالوجی بل،نیوز پیپرز ، نیوزایجنسیزاینڈ بکس رجسٹریشن بل اورہورائزن یونیورسٹی بل شامل ہیں۔
Comments are closed.