عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اٹک جیل کے باہر پولیس نے روک لیا
فوٹو:فائل
راولپنڈی : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اٹک جیل کے باہر پولیس نے روک لیا جب کہ وکلا کی ٹیم کو واپس بھی دیا، بشریٰ بی بی عمران خان سے ملاقات کرنے پر بضد ہیں۔
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں پیشی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لئے اٹک جیل چلی گئیں تھیں۔
اس موقع پر بشری بی بی کے ہمراہ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم بھی تھی، تاہم پولیس نے بشریٰ بی بی اور وکلا ٹیم کو جیل روڈ پر ہی روکا اور پوچھ گچھ شروع کر دی۔
اس دوران پولیس کی بھاری نفری نے ناکہ لگا کر راستہ بند کردیا، اور بات چیت کے بعد وکلا کی ٹیم کو پولیس نے واپس کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کریں گی، انہیں پولیس کی جانب سے 2 بجے کا وقت دیا گیا ہے جس کے بعد وہ 2 بجے کا انتظار کر رہی ہیں۔
Comments are closed.