اخلاقی اقدار کی پستی کی وجہ سے دنیا انتشار کا شکار ہے منافرت کی بجائے محبت کو فروغ دینا ہوگا،صدرعارف علوی

47 / 100

فوٹؤ:اسکرین گریب

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں بانیان پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے بنیادی حقوق ، شخصی آزادی عدلیہ کی بحالی، مساوات ، مذہبی آزادی ،قانون و آئین کی بالادستی اور جہوریت کیلئے قربانیاں دیں۔دنیا میں منافرت کی بجائے امن کو فروغ دینا پڑے گا۔اخلاقی اقدار کی پستی کی وجہ سے دنیا انتشار کا شکار ہے منافرت کی بجائے محبت کو فروغ دینا ہوگا۔

یوم آزادی کی مناسبت سے جناح کنونشن سنٹر میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مرکزی تقریب میں مہمان خصوصی شریک جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ، چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی مسلح افواج کے افسران، غیر ملکی سفارتکاروو طلباء طالبات سمیت خواتین و حضرات کی بڑی تعداد یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں شریک ہوئے۔

مرکزی تقریب میں9 بجکر ایک منٹ پر سائرن بجائے گئے۔ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئیصدر مملکت عارف علوی نے قومی پرچم فضا میں بلند کیا اور قومی ترانہ پڑا۔۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں بانیان پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے کوششوں اور قربانیوں کا آغاز 1857 کی جنگ آزادی سے شروع ہوا،قیام پاکستان میں لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں۔قائداعظم محمدعلی اور محترمہ فاطمہ جناح نے ایسے ٹرینوں کا استقبال کیا جو لاشوں سے بھری تھیں۔

صدر مملکت نے کہا مسلح افواج اور سویلین آج بھی قربانیاں دیں۔ایک لاکھ لوگ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شہید ہوئے۔یہ خون کا رشتہ ہمیشہ سے پاکستان کیساتھ قائم ہے۔شہدا کا یہ خون پاکستان کوسر سبز کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے بنیادی حقوق ، شخصی آزادی عدلیہ کی بحالی، مساوات ، مذہبی آزادی ،قانون و آئین کی بالادستی اور جہوریت کیلئے قربانیاں دیں۔ انصاف کیلئے ضروری ہے فریقین کو سنا جائے۔ اللہ تعالی نے قرآن پاک میں انصاف کا حکم دیا۔۔اسلام کے بتائے اقدام پر چلنے میں ہی کامیابی ہے۔۔ انصاف نہ ہونے سے معاشرہ انتشار کا شکار ہوتا ہے۔ انصاف سے معاشرے ترقی کرتے ہیں۔

عارف علوی نے کہا غربت کا خاتمہ تعلیم کی فراہمی سے ممکن ہے۔زخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں اللہ کی راہ میں خرچ کریں2 کروڑ 70لاکھ بچے سکول جانے سے محروم ہیں۔ تعلیم عام کرنے سے غربت کا خاتمہ ممکن ہے۔ ہماری ترجیح تعلیم اور صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہونی چاہیے۔۔قومی ترقی میں خواندگی اور صحت کے مسائل اہمیت کے حامل ہیں۔غربت سے نکاسی کاواحد راستہ تعلیم کی فراہمی سے ممکن ہے۔

صدر مملکت نے کہا ملک میں ٹیکس ادا کرنے والے تھوڑی ہیں۔۔ ٹیکس دینے والے ٹیکس نہ دینے والوں والوں کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔محدود تعداد میں ٹیکس ادا کرنے والوں سے مسائل سے نہیں لڑا جاسکتا۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ حضور پاکﷺ نے عفوو درگزر کی تلقین کی لیڈران سے گزارش ہے اکٹھے ہو جائیں۔اتحاد تنظیم اور ایمان میں اتحاد. پہلی شرط ہے۔۔قومی ترقی کیلئے اتحاد و یگانگت کی ضرورت ہے۔قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر. اتحاد یگانگت کی فضا قائم ہوسکتی ہے۔ پاکستان کیلئے راستے کھلے ہیں وقت ابھی گیا نہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے زراعت اور آئی ٹی شعبے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔۔ہم قدر والے لوگ دنیا میں امن چاہتے ہیں۔دنیا میں منافرت کی بجائے امن کو فروغ دینا پڑے گا۔اخلاقی اقدار کی پستی کی وجہ سے دنیا انتشار کا شکار ہے منافرت کی بجائے محبت کو فروغ دینا ہوگا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا قائداعظم نے فرمایا عورت شانہ بشانہ نہیں چلیں گی ملک میں ترقی نہیں آ سکتی ہے۔قائد نے ہمیشہ اپنی بہن محترمہ فاطمہ جناح کو ساتھ رکھا۔۔ اللہ تعالی نے قرآن پاک میں عورت کو وراثت میں حصہ دینے کا حکم دیا۔

صدر مملکت نے کہا انشاء اللہ کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔اقوام متحدہ پر بھروسہ کر کے اپنا مقدمہ ان کے سامنے رکھا دنیا۔صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ چین سعودی عرب،عرب ممالک ، ایران ،ترکیہ سمیت دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ دوست ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

مرکزی تقریب میں مرکزی تقریب میں کلچرل شو کا انعقاد کیا گیا جس فنکاروں کا ملکی نغموں پر شاندار پرفارم اور سکول کے بچوں نے نغمے پیش کیے۔

Comments are closed.