دن کا آغاز اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا
فوٹو:فائل
اسلام آباد: پاکستان آج اپنا 76 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منارہا ہے۔ دن کا آغاز اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔
نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔۔ لاہور میں محفوظ شہید گیریژن میں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔۔ تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے نعرہ تکبیر بلند کیا۔
کراچی میں مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد تھے، نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، اعزازی گارڈز میں 2 دستے شامل ہیں.
لاہور میں مزار اقبال پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی اور پاک فوج کے دستے نے رینجرز کی جگہ گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ہیں، پشاورمیں بھی جشن آزادی آج پرجوش طریقے سے منایا جارہا ہے۔
*پاکستان کا 76 واں یومِ آزادی – جوائنٹ سروسز اور تینوں مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز میں پرچم کشائی کی شاندار تقاریب* pic.twitter.com/tuen1qUqcn
— Naveed Akbar (@naveedakbarch) August 14, 2023
ملک بھر میں یوم آزادی کی مناسبت سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے،پاکستان کے یوم آزادی پر صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کے نام پیغامات جاری کیے۔
صدرعارف علوی نے کہا کہ بانیان پاکستان اور کارکنان تحریک ِپاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ہمیں قیام پاکستان کیلئے اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی قدر کرنی چاہیے.
صدر مملکت نے کہا ہمیں عوام کی خوشحالی کیلئے کام کرنا چاہیے، وزیراعظم شہبازشریف نے قائداعظم کی قیادت میں پاکستان حاصل کرنیوالوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اس قیمتی تحفے کے لیے ہم ان عظیم رہنماؤں کے ہمیشہ احسان مند رہیں گے۔ پاکستان کا تصور عظیم تھا قائد اعظم نے ثابت کیا کہ مسلمان ہر لحاظ سے ایک الگ قوم ہیں.
Comments are closed.