نجم سیٹھی کے بیٹے گلوکار علی سیٹھی نے شادی کی تردید کردی،تعلقات کی نوعیت پر خاموشی

50 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: سابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے بیٹے گلوکار علی سیٹھی نے شادی کی تردید کردی،تعلقات کی نوعیت پر خاموشی ہے گلوکار علی سیٹھی نے صرف اپنی شادی سے متعلق گردش کرتی افواہوں کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا اور میڈیا پر گزشتہ چند دن سے یہ افواہیں سامنے آئی تھیں کہ علی سیٹھی نے اپنے ایک دوست سلمان طور سے شادی کر لی ہے اسی وجہ سے گلوکار ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہے تھے۔

علی سیٹھی کی طرف سے انسٹا گرام پر سٹوری کے ذریعے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا گیا ہے تاہم انھوں نے شادی کی تردید کی ہے اس بات کی تردید نہیں کی کہ دوست سے تعلق کس نوعیت کا ہے۔

علی سیٹھی نے اپنی انسٹا گرام سٹوری میں وضاحت پیش کی کہ میں نے شادی نہیں کی، مجھے نہیں معلوم یہ افواہ کس کی پھیلائی گئی ہے ۔

گلوکار نے اپنے نئے گانے کا لنک شیئر کرتے ہوئے اپنی سٹوری میں مزید لکھا ہے کہ ’ میرے متعلق یہ افواہ پھیلانے والوں کو میرے نئے گانے کی تشہیر میں مدد کرنی چاہیے‘۔

واضح رہے کہ علی سیٹھی پاکستان کے نامور گلوکار ہیں جن کے متعدد گانے پاکستان سمیت بھارت اور دیگر ممالک میں سپر ہٹ ہوئے۔

علی سیٹھی اور شے گل کا فروری 2022 میں ریلیز ہونے والا کوک سٹوڈیو کا گانا ’پسوڑی‘ مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا اور اس نے کئی ریکارڈز بھی توڑ ڈالے تھے۔

Comments are closed.