انوارالحق نگران وزیراعظم،شہبازشریف سے قبل ایوان صدر سے منظوری کااعلامیہ جاری
فوٹو : فائل
اسلام آباد: انوارالحق نگران وزیراعظم،شہبازشریف سے قبل ایوان صدر سے منظوری کااعلامیہ جاری ہوا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
ایوان صدر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف نگراں وزیراعظم کے حوالے سے ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوائیں گئی تھی جس پر صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت دے دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے نام کے اعلان سے قبل ایوان صدر نے نام منظوری کا اعلامیہ جاری کیا تاہم وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے میڈیا کو بتایا تھا کہ سینیٹر انوارالحق کاکڑ نگراں وزیراعظم ہوں گے۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں نگراں وزیراعظم کے لیے دیے گئے ناموں پر غور ہوا جس کے بعد سینیٹر انوارالحق کاکڑ کے نام فائنل کرکے سمری منظوری کیلئے صدرِ مملکت کو بھیجی گئی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دی
صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت کی pic.twitter.com/U8mGQXLZva
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) August 12, 2023
وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے مشترکہ طور پر دستخط کر کے نگراں وزیراعظم کے حوالے سے ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوا ئی.
واضح رہے پیپلز پارٹی نے نگراں وزیراعظم کے لیے جلیل عباس جیلانی کا نام تجویز کیا، سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی، اسحاق ڈار، کامران ٹیسوری اور چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کا نام بھی رپورٹ ہوا.
تاہم شہباز شریف کی 13 جماعتی اتحاد حکومت کی طرف سے سامنے آنے والے کسی نام کو پذیرائی نہ ملی اور ہفتہ کو جب ایوان صدر کی جانب سے نام منظوری کی تصدیق ہوئی تو وزیراعظم شہبازشریف اور راجہ ریاض نے کہا یہ نام ہم نے تجویز کیا ہے.
راجا ریاض نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم نے ان کے دیے ہوئے نام پر اتفاق کیا ہے، سینیٹر انوارالحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔
ملاقات کے بعد راجا ریاض نے کہا تھا کہ وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں تین نام انہوں نے دیے ہیں جبکہ شہباز شریف نے بھی تین نام ہی دیے ہیں جن پر مشاورت ہوئی۔
Comments are closed.