ملک فیروز خان نون نے عمان سے گوادر خرید کر پاکستان کا حصہ بنائی، ملک عدنان
فوٹو:فائل
اسلام آباد(اے پی پی):پاکستان کے ساتویں وزیراعظم ملک فیروز خان نون کے پوتے اور سابق رکن قومی اسمبلی ملک عدنان حیات نون نے کہا ہے کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام ملک فیروز خان نون کے ساتھ منسوب کرنےکی قومی اسمبلی میں قرارداد منظور ہونے پر سابق ارکان پارلیمنٹ ،سابق حکومت پاکستان اور ریاست پاکستان کے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شگر گزار ہیں۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک عدنان حیات نون کا کہنا تھا کہ ملک فیروز خان نون نے عمان سے گوادر خرید کر پاکستان کا حصہ بنائی، ملک عدنان نے کہا انھوں نے آئندہ نسلوں کو محفوظ کرلیا،بطور وزیراعظم یہ ان کی حکومت کا پاکستان اور ریاست پاکستان کیلئےانتہائی اہم تحفہ ہے، انہوں نے پاکستان کے لئے بھرپور کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک فیروز خان نون نے اپنے مختصر عہد اقتدار میں پاکستان کے لئے تاریخ ساز خدمات سرانجام دیں، انہوں نے نہ صرف سلطنت عمان سے گوادر بندرگاہ خریدا بلکہ قیام پاکستان سے پہلے قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ ان کی خط و کتابت بھی رہی.
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بڑی بہادری سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑا اور کشمیریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ،مقبوضہ کشمیر کی جو صورتحال چار سال قبل پوزیشن تبدیل کرکے بھارت نے پیدا کی ،یہ 50، 60 ءکی دہائی میں بھی ایسے ہی کرنا چاہتا تھا مگر ملک فیروزخان نون نے اس وقت بھارت کا یہ خواب چکنا چور کر دیا۔
ملک فیروز خان نون نے کہا کہ بھارت نے اب جو کچھ چار سال پہلے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے کیا ہے وہ اس زمانے میں بھی یہی کرنا چاہ رہا تھا جس کا راستہ ملک فیروز خان نے روکا۔ انہوں نےمزید کہا کہ ملک فیروز خان نون کے کارناموں میں ایک بڑا کارنامہ نون نہرو پیکٹ بھی ہے جو تاریخ کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ کا نام ملک فیروز خان نون کے نام سے منسوب کرنابلا شبہ ان کی خدمات کا اعتراف اپنے محسن کے حق کی ادائیگی کی طرف خوبصورت قدم ہےجس سےملک بھر کے پاکستانیوں اور تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کرنے والے لوگوں اور ان کی نسلوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک فیروز خان نون اور بیگم وقار النساءنون نے اپنے عہد اقتدار میں نہ صرف سیاست بلکہ دیگر مختلف شعبوں میں بھی بھرپور کردار ادا کیا ،چاہے وہ رفاعی شعبے ہوں یاتعلیم کا شعبہ ہو ، بھلے دیگر معاملات ہوں انہوں نے اپنا ہر طرح اپنابھرپور کردار ادا کیا جو پاکستان کی سنہری تاریخ کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہ ہماری خواہش ہے کہ ان کے جلائے ہوئے دیپ فروزاں رہیں اور ہم انہیں بجھنے نہ دیں اور الحمد لله وه سلسلہ جاری و ساری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم نون فیملی کی لیگیسی کوآگے لے کر بڑھیں اور ان کے نقش قدم پر اچھے طریقے سے چلیں ۔انہوں نے کہا کہ نون فیملی کی خدمات کا اعتراف کرنے پر سابق حکومت اور ریاست پاکستان کےشکر گزار ہیں.
Comments are closed.