شاندانہ گلزار کے مبینہ اغواء کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز، جواب طلب

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کے مبینہ اغواء کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ 15 اگست تک فریقین کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے جانب سے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔

صباحت گلزار خان نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پولیس وردی میں ملبوس افراد نے گھر میں گھس کر بندوق کی نوک پر میری بیٹی کو اغوا کیا ہے۔ واقعے کے بارے میں ایس ایچ او بنی گالہ کو شکایت درج کرائی لیکن تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

صباحت گلزار خان نے پولیس کے ہاتھوں اپنی بیٹی کے مبینہ اغوا کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے۔ جس میں آئی جی اسلام آباد، ڈی ایس پی بنی گالہ اور ایس ایچ او بنی گالہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

بعدازاں عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی۔

Comments are closed.