سائفر امریکی میڈیا میں شائع کیسے ہو گیا؟وزیراعظم شہباز شریف پریشان
فوٹو: فائل
اسلام آباد: سائفر امریکی میڈیا میں شائع کیسے ہو گیا؟وزیراعظم شہباز شریف پریشان، سوال اٹھایا کہ یہ وہاں کیسے پہنچا؟ وزیراعظم نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا سائفر گم ہوگیا پھر غیرملکی جریدے میں کیسے چھپ گیا؟
وزیر اعظم شہباز شریف نے نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سائفر کی نئی بحث اور سائفر معاملہ پر امریکی میڈیا کی رپورٹس پر تبصرہ کیا اور اس معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی جھوٹا قرار دے دیا۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم ہو یا کوئی اور ، وہ سائفر پڑھ سکتا ہے ساتھ نہیں لے جاسکتا ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خلافِ قانون سائفر ساتھ لے گئے اور پھر گم بھی کر دی، یہ سنگین جرم ہے.
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا تھا کہ اُن سے سائفر گم ہوگیا ہے، اگر سائفر اُن سے گم ہوگیا تھا تو غیرملکی جریدے میں کیسے چھپ گیا؟ چیئرمین پی ٹی آئی سنگین جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ سائفر ساتھ لے جانے کے اور پھر گم کرنے کے معاملے کی انویسٹی گیشن ہونی چاہیے، ایف آئی اے اس کی تحقیقات کر رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اور موجود سیکرٹری خارجہ کہہ چکے ہیں کہ اُن کی ڈونلڈ لو سے ملاقات ہوئی ، گفتگو میں سازش کا تذکرہ نہیں تھا ، ہمارے لیے غیر ملکی اشارے پر حکومت بنانے سے مرنا بہتر ہے۔
اپنے ہی ڈیڑھ سالہ اقتدار میں پاکستان نہ آنے والے نوازشریف کے بارے میں شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ وہ آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے اور قانون کا سامنا کریں گے.
شہباز شریف نے نگران وزیراعظم سے متعلق انہوں نے بتایا کہ قائد حزب اختلاف سے آج ملاقات ہوئی ہے، کل بھی ہوگی ، آئین ہمیں تین دن کی رعایت دیتا ہے، امید ہے اس سے پہلے معاملہ حل کرلیں گے۔
Comments are closed.