پی ٹی آئی رہنماء کی سابق ایم این اے شاندانہ گلزار اڈیالہ جیل منتقل

45 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شاندانہ گلزار کو 15 دن کے لیے اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا گیا ہے۔ انہیں ڈی سی اسلام آباد کے احکامات پر 3 ایم پی او کے تحت نظربند کیا گیا ہے۔

یادرہے کہ پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل خان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اسلام آباد پولیس اور سادہ لباس اہل کاروں نے شاندانہ گلزار کو اغوا کیا ہے، جب کہ دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے ذرائع نے شاندانہ گلزار کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔

Comments are closed.