پیمرا ترمیمی بل 2023 حکومت نے واپس کیا تھا آج سینیٹ میں منظور کر لیا
فائل:فوٹو
اسلام آباد:پیمرا ترمیمی بل 2023 حکومت نے واپس کیا تھا آج سینیٹ میں منظور کر لیا، مریم اورنگزیب نے کہا کہ ورکنگ جرنلسٹس کی جانب سے یہ بل پیش کروں گی، مشاورت کے بعد مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن کو اس بل میں شامل کیا گیا، وزیراعظم نے اس ترمیم کی فوری منظوری دی۔ انھوں نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بل کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیمرا ترمیمی بل پیش کیا۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ طویل مشاورت کے بعد مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن کو اس بل میں شامل کیا گیا، چیئرمین پیمرا کے یکطرفہ اختیار کو اتھارٹی میں تقسیم کیا، کونسل آف اتھارٹی کو اختیار اور اس میں اپیل کا حق دیا گیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پڑھے اور سمجھے بغیر اس بل کے خلاف پروپیگنڈا کر کے ورکرز کے حقوق صلب کرنے کی کوشش کی گئی۔یوسف رضا گیلانی نے بل پر مزید مشاورت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا اس بل میں جلد بازی نہ کی جائے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ تمام شراکت دار اس بل میں شامل ہیں،ہمیں اظہار رائے کا احترام ہے،بل کو رد نہیں ہونا چاہئے۔ ایوان بالا نے پیمرا ترمیمی بل منظور کر لیا، جبکہ تحریک انصاف نے واکٹ کیا اس دوران سینیٹرز رضا ربانی اور طاہر بزنجو بھی ایوان سے باہر چلے گئے۔
یادرہے کہ 2 روز قبل کو مریم اورنگزیب نے یہ بل واپس لینے کا اعلان کر دیا تھا۔
Comments are closed.