منصوبوں کے افتتاح کا ٹی ٹوئنٹی جاری، وفاقی وزیر نے بالاکوٹ میں بھی فیتہ کاٹ دیا
فوٹو: فائل
بالاکوٹ : منصوبوں کے افتتاح کا ٹی ٹوئنٹی جاری، وفاقی وزیر نے بالاکوٹ میں بھی فیتہ کاٹ دیا، پی ڈی ایم حکومت نے صوبہ ہزارہ تو نہ بنایا، احسن اقبال نے حکومت ختم ہونے سے ایک دن قبل گڑھی حبیب اللہ تا بالاکوٹ کشادگی و پختگی اور حسہ پل کی سنگ بنیاد رکھ دیا.
سولہ ماہ تک عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسنے اور سابقہ حکومت سابقہ حکومت پر الزامات عائد کر کے وقت گزارنے والے حکمران اتحاد نے وزیر اعظم شہباز شریف سمیت کابینہ نے منصوبوں کے افتتاح کی لائن لگا دی ہے تاہم بیشتر منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کئے بغیر افتتاح کیا جا رہا ہے.
وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال نے بالاکوٹ میں سیاسی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مانسہرہ اور ہزارہ کو مسلم لیگ کا دوسرا گھر قرار دیا جبکہ صوبہ ہزارہ کے بل پر قانون سازی کی بجائے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا.
وفاقی وزیر جو 9 اگست کو سابق ہو جائیں گے نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کو اندھیروں سے نکال کر دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن کر دیا ہے.
اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، سابق ایم این اے کیپٹن ر محمد صفدر،وزیر اعظم کے معاون خصوصی سردار شاہ جہان یوسف،پروفیسر سجاد قمر، سابق ایم پی اے میاں ضیاء الرحمن اور دیگر رہنما بھی موجود تھے.
گڑھی حبیب اللہ کشادگی روڈ پر 96 کروڑ اور حسہ پل پر 20 کروڑ کی لاگت آئے گی۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔چار سال ترقی کا راستہ روکا گیا اور ملک کو اندھیروں میں داخل کر دیا گیا۔
الزام تراشی کے زریعے سولہ ماہ پورے کرنے والی حکومت کے وزیر نے بغیر کسی ثبوت کے ایک پھر الزام لگایا کہ سی پیک کو منجمد کر کے پاکستان سے شدید ترین دشمنی کی گئی۔ہمارے پاس دو راستے تھے،یا تو مقبولیت کو ترجیح دیتے یا پاکستان کو،ہم نے دوسرا راستہ اختیار کیا ۔
ہر مشکل کے بعد آسانی ہوتی ہے۔ہم نے ایک سوا سال میں مشکل فیصلے کر کے پاکستان کو بہتری کی طرف گامزن کر دیا ہے، انھوں نے کہا کہ ہم نے پندرہ ماہ میں چار سال کا ملبہ صاف کیا۔
واضح رہے نوازشریف کے قریبی ساتھی اور سیںنئر لیگی رہنما جاوید لطیف کئی بار ٹی وی شوز میں اعتراف کر چکے ہیں کہ وہ حکومت میں آئے نہیں زبردستی لائے گئے ہیں.
تقریب میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وفاقی وزیر احسن اقبال کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے وعدوں پر عمل کیا۔
ہزارہ ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کاگڑھ رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔انھوں نے کہا کہ ہزارہ موٹر وے ہزارہ کے عوام کے لیے مسلم لیگ ن کا تحفہ تھا اور اس کی وجہ سے فاصلے سمٹ گئے ہیں۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ نئے منصوبوں کے افتتاح سے مانسہرہ بالاکوٹ کے عوام کو مزید سہولت ملے گی۔سابق ممبر قومی اسمبلی کیپٹن ر محمد صفدر نے کہا کہ مانسہرہ اور ہزارہ سے میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کو خصوصی محبت ہے۔
کیپٹن صفدر کے مطابق مانسہرہ کے لیے کروڑوں روپے کے منصوبے شروع ہو چکے ہیں۔جو منصوبے ہم نے گزشتہ دور میں شروع کیے تھے اگر ان کو روکا نہ جاتا تو ہم بہت آگے جا چکے ہوتے۔
مشیر وزیراعظم سردار شاہ جہان یوسف نے کہا کہ مانسہرہ میں ترقیاتی کام مسلم لیگ ن نے کیے۔فاصلے سمیٹے۔ گاؤں گاؤں تک بنیادی سہولیات پہنچائیں۔چار سال ہمارا ترقی کا سفر رکا رہا ۔اب ہم پھر روشنیوں کی طرف گامزن ہیں۔
تقریب میں سردار ظہور احمد سابق تحصیل ناظم سید جنید قاسم، تحصیل چئیرمین بالاکوٹ سردار لیاقت کسانہ، سابق چئیرمین قاری محبوب الرحمن سید ریاض علی شاہ، قاضی محمد صادق اور دیگر موجود تھے۔
Comments are closed.