اداکارہ صبا قمر کو متحدہ عرب امارات کا 10 سالہ گولڈن ویزا مل گیا

56 / 100

فوٹو: انسٹاگرام

اسلام آباد: پاکستان کی خوبرو اداکارہ صبا قمر کو متحدہ عرب امارات کا 10 سالہ گولڈن ویزا مل گیا، متحدہ عرب امارات کی جانب سے 10 سالہ رہائشی گولڈن ویزا پیش کیا گیا ہے۔

صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پراس اعزاز کو قبول کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔
ڈرامہ ”فراڈ“ کی مرکزی اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکا ؤنٹ پرجی سی سی لیگل کنسلٹنٹس کا ویزا کے عمل کی حمایت اور پیشہ ورانہ ہینڈلنگ پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایوارڈ سے نوازے جانے والے پاکستانی ستاروں کی فہرست میں یاسر حسین، اقرا عزیز، مومل شیخ، فخر عالم اور مایا علی سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

ہمایوں سعید بھی اسی فہرست کا حصہ ہیں، صباء قمر نے حال ہی میں ”باغی“، ”منٹو“، ”چیخ“، ”فراڈ“، ”سرِ راہ“، ”گناہ“ اور ”تمہارے حسن کے نام“ میں اداکاری کی تھی۔

Comments are closed.