چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
فائل:فوٹو
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست کل اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کردی گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کل اعتراضات کے ساتھ سماعت کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی تھی کہ عمران خان کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے جہاں اے کلاس سہولیات دستیاب ہیں اور فیملی، وکلا اور ڈاکٹر سلطان کو چیئرمین پی ٹی ا?ئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے دائرہ اختیار نہ ہونے اور وکالت نامے پر عمران خان کے دستخط نہ ہونے کے اعتراضات عائد کیے۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے کازلسٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کل اعتراضات کے ساتھ درخواست کی سماعت کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو 2 روز قبل توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوئی تھی۔ عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کو ان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔
Comments are closed.