پی ٹی آئی رہنماء صمصام بخاری کی آڈیو لیک ہوگئی
فوٹو:اسکرین گریب
اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری کی آڈیو لیک ہوگئی۔
صمصام بخاری آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ اللہ پاک نے بچت رکھی کہ 9 مئی کو میں لاہور میں نہیں تھا، مجھے اندازہ تھا کہ پی ٹی آئی نے کوئی فساد کرنا ہے۔
PTI leader Samsam Bokhari says in leaked audio it was decided during PTI Core Committee meeting that Pakistan Army will be attacked on 9 May and military installations attack was PTI party policy pic.twitter.com/kt3x3kwglT
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) August 7, 2023
انہوں نے بتایا کہ یاسمین راشد سے میرا اچھا تعلق ہے انکو کہا میں اوکاڑہ ہوں نہیں آسکتا، انہوں نے کہا ہم نے کورکمانڈر کے گھر جانا ہے، شفقت محمود سمجھدار آدمی ہے اس نے کہا ادھر نہ جاوٴ پارٹی تباہ کرلیں گے۔
صمصام بخاری نے بتایا کہ انہوں (یاسمین راشد) نے کہا صاحب کا حکم ہے، شفقت محمود نے گاڑی اسٹارٹ کی اور گھر آگئے۔
Comments are closed.