مراد سعید نہ ملا تو ان کے والد سعید اللہ کو گرفتار کر لیا،پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن

47 / 100

فوٹو: ٹوئٹر

مینگورہ: مراد سعید نہ ملا تو ان کے والد سعید اللہ کو گرفتار کر لیا،پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ مراد سعید کے والد کو 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

مینگورہ، سوات ، خوازہ خیلہ، کبل اور دیگر ملا کنڈ کے اضلاع میں پولیس کی نہ بھاری نفری تعینات کی گئی ہے بلکہ مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔

سوات میں پولیس کے ایسے ہی کریک ڈاؤن کے دوران مراد سعیدکے والد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے بلکہ دیگر متعدد پی ٹی آئی کارکن گرفتار کئے گئے ہیں،

نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس ذرائع سے خبر دی ہے کہ مراد سعید کے والدکو بھی گرفتار کیا گیا ہے، انہیں مینٹیننس آف پبلک آرڈیننس تھری(ایم پی او) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

سوات کے مختلف علاقوں مینگورہ، مٹہ، خوازہ خیلہ،کبل اور دیگر علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں احتجاج کرنے والے 25 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا، کراچی پریس کلب پر پہنچنے والے5 پی ٹی آئی کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

Comments are closed.