انصاف کا قتل ہوا ہے کیونکہ انصاف ہوتا ہوا دکھائی نہیں دیا، شعیب شاہین
فوٹو: فائل
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر تحفظات کااظہارکردیا، ان کا کہنا ہے فیصلہ کہیں اور ہوا ہے اسی لئے ہمارے گواہوں کو سنا گیا نہ سینئر وکیل خواجہ حارث کا انتظار کیا بلکہ جلدی میں فیصلہ سنا دیاگیا.
اسلام آباد ہائی کورٹ بارکے سابق صدر شعیب شاہین نے وکلا ساتھیوں بیرسٹر گوہر علی اور نعیم حیدر پنچوتہ کےہمراہ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کی۔
پی ٹی آئی وکلا نے نہ صرف فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا بلکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے اسی سیشن جج کو کیس ریفرکرنے پر بھی سوالا ت اٹھائے.
کہا جس کے خلاف ہم سپریم کورٹ گئے ہیں عدالت عالیہ نے اسی جج کے پاس کیس دوبارہ بھیج دیا، ان کا کہنا تھا کہ آج انصاف کا قتل ہوا ہے کیونکہ انصاف ہوتا ہوا دکھائی نہیں دیا، شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ میں خود عدالت میں بڑی مشکل سے داخل ہوا.
جب کہ سینئر وکیل خواجہ حارث پہنچے مگر انھیں موقع دینے کی بجائے فیصلہ سنا دیاگیا جو پہلے سے طے شدہ تھا، وکلا کا موقف تھا کہ فیصلے کے فوری بعد زمان پارک میں گرفتاری بھی طے شدہ تھی.
انھوں نے کہا کہ اسی لئے پاکستان کے نظام انصاف پر انگلیاں اٹھتی ہیں، انھوں نے فیصلہ کو چیلنج کرنے کااعلان کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ فیصلہ اعلیٰ عدلیہ اڑا دے گی اس کی کوئی حثیت نہیں ہے۔
Comments are closed.