پاکستان کی کل آبادی 24 کروڑ 14لاکھ 90 ہزار ہے،ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پاکستان کی کل آبادی 24 کروڑ 14لاکھ 90 ہزار ہے،ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری کے ساتھ اعدادو شماربھی جاری کردیئے گئے، ملک میں آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ہے.
ادارہ شماریات کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ادیہی آبادی 61.18 فیصد جبکہ شہری آبادی 38.82 فیصد ہے،مشترکہ مفادات کونسل سے نئی مردم شماری کی منظوری کے بعد اعدادوشمار جاری کئے گئے۔
بلوچستان آبادی بڑھنے کے تناسب میں پہلے نمبر پر رہا جب کہ خیبر پختونخواہ آبادی میں اضافے کے حساب سے آخری نمبر پرہے۔
ترجمان پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادو شمار۔پنجاب کی کل آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ 80 ہزار ، سندھ کی کل آبادی 5 کروڑ 56 لاکھ 90 ہزار ،خیبر پختونخوا کی کل آبادی 4 کروڑ 8 لاکھ 50 ہزار ،بلوچستان کی کل آبادی ایک کروڑ 48 لاکھ 90 ہزار اور اسلام آباد کی آبادی 23 لاکھ 60 ہزار پر مشتمل ہے۔
آبادی بڑھنے میں اضافے کی شرح پنجاب میں 2.53 فیصد ۔سندھ میں 2.57 فیصد ، بلوچستان میں3.20 فیصد ،خیبر پختونخواہ 2.38فیصد او اسلام آباد میں 2.81فیصدہے۔
پاکستان کی دیہی آبادی 61.18 فیصد جبکہ شہری آبادی 38.82 فیصد رہی۔
خیبر پختون خواہ کی 84.99 فیصد آبادی دیہی، 15.01 فیصد شہری ،پنجاب کی 59.30 فیصد آبادی دیہی،40.70 فیصد شہری ،سندھ کی 46.27 فیصد آبادی دیہی اور 53.7 فیصد شہری ،بلوچستان کی 69.04 فیصد آبادی دیہی،30.96 فیصد شہری آبادی ہے
ترجمان ادارہ شماریات کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 53.10 فیصد آبادی دیہی،46.90 فیصد آبادی شہری ہے۔
Comments are closed.