عمران خان کو انتظامات اڈیالہ جیل کے دکھا کر اٹک جیل بھیج دیا گیا
فائل:فوٹو
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کو انتظامات اڈیالہ جیل کے دکھا کر اٹک جیل بھیج دیا گیا حالانکہ اڈیالہ جیل میں بھی انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے ۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو دیگر مقدمات میں پیشی کے بعد اڈیالہ جیل میں قید کیا جائے گا۔ انہیں اڈیالہ جیل کے لاک اپ میں ہائی سکیورٹی زون میں رکھا جائے گا۔
خیال رہے کہ ضلع اسلام آباد کی اپنی جیل نہیں ہے،تمام قیدی اڈیالہ جیل ہی میں رکھے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں راولپنڈی سینٹرل جیل اڈیالہ انتظامیہ نے تمام انتظامات کو ختمی شکل دے دی ہے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتی فیصلے کے مطابق سہولیات میسر ہوں گی۔ اسلام آباد پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل منتقل کر گئی۔
Comments are closed.