نئی مردم شماری کی بنیاد پر انتخابات اگلے سال تک موٴخر ہو سکتے ہیں،خورشید شاہ

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکمران جماعت میں شامل جماعتوں نے اگر آمدہ انتخابات میں ایک دوسرے کے مقابلے میں اپنے امیدوار کھڑے کیے تو اتحاد ٹوٹ جائے گا اور موجودہ حکومت کے حاصل تمام فوائد ضائع ہوجائیں گے۔

اسلام آباد میں وائس آف امریکہ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں خورشید شاہ نے آئندہ انتخابات میں اتحادی جماعتوں کو 2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیتی ہوئی 120 نشستوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے اور ان نشستوں پر گزشتہ انتخاب میں دوسرے نمبر پر آنے والی جماعت کے امیدوار کی حمایت کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ 11 جماعتوں نے ڈیڑھ سال اقتدار میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور ملک کو مشکل صورت حال سے نکال لیا۔ تاہم ان کے بقول "اصل امتحان اب الیکشن میں ہوگا کہ ہم اقتدار کے لیے جمع تھے یا ریاست کے لیے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ذمہ داری مسلم لیگ ن پر عائد ہوتی ہے کہ وہ دیگر اتحادی جماعتوں کو عام انتخابات میں کس طرح لے کرچلتی ہے کہ اتحاد کا ماحول اور فضاء برقرار رہے۔

پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت خورشید شاہ کے مطابق نئی مردم شماری کی بنیاد پر انتخابات اگلے سال تک موٴخر ہو سکتے ہیں۔

Comments are closed.