نگران وزیراعظم کی دوڑ میں سرپرائز انٹری ، مرکز کے5 نام آوٹ ہوسکتے ہیں
فوٹو: فائل
محبوب الرحمان تنولی
اسلام آباد: نگران وزیراعظم کی دوڑ میں سرپرائز انٹری ، مرکز کے5 نام آوٹ ہوسکتے ہیں، یہ نام بظاہر متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے سامنے آیا ہے تاہم ان کو اسٹیبلشمنٹ کا منظور نظر بھی کہا جاتاہے۔
اچانک گورنر سندھ بننے والے کامران ٹیسوری کانام اب کی بار بظاہر متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے پیش کیا گیاہے ۔
ذرائع کے مطابق اچانک گورنر سندھ بننے والے کامران ٹیسوری نگران وزیراعظم کی دوڑ میں بھی شامل ہو گئے ہیں اور ایم کیو ایم کل وزیر اعظم شہباز شریف کو نگران وزیراعظم کے لیے کامران ٹیسوری کا نام بھجوائے گی۔
جمعہ کو اجلاس میں ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے وقت مانگا تھا،اسمبلی 9 اگست کو تحلیل کرنے پر تمام پارٹیوں میں اتفاق ہے۔
جب کہ2023 کی مردم شماری کے نتائج کا اعلان کل مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کیا جائے گا، نئی مردم شماری کے تحت انتخابات التواء کا شکار ہوں گے۔
آئینی تقاضا ہے کہ مردم شماری کا اعلان ہو جائے تو نئی مردم شماری پر انتخابات کرائےجائیں اور اگر ایسا ہوگیا تو پھر انتخابات تاخیر کا شکار ہوجائیں گے۔
نگران حکومت کو مضبوط اور بااختیار بنانے کے پیچھے بظاہر یہی نسخہ کار فرما ہے کہ تاخیری حربوں مردم شماری یا الیکشن کمیشن کی حیلے بہانوں کو وجہ بنا کر نگران حکومت کو زیاد ہ وقت دیاجاسکے۔
دوسری طرف سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اور موجودہ حکومت میں شامل کنوردلشاد نے ایک ٹی وی پروگرام میں واضح کیا ہے کہ اگر مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری پر انتخابات کا فیصلہ کیا تو انتخابات 15 فروری 2024 تک آگے جاسکتے ہیں۔
Comments are closed.