ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29.83 فیصد ریکارڈکی گئی

51 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: حکومت عوام کوریلیف دینے میں مسلسل ناکام ہوگئی مہنگائی کاطوفان نہ رک سکا، ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح 1.30 فیصد بڑھ گئی۔

گزشتہ ہفتے بھی ٹماٹر،پیاز،لہسن اورانڈے مہنگے ہوئے اداریہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دئیے، پی ڈی ایم حکومت عوام کی حالت زار سے بے خبر دعووں پر ٹائم پاس میں مصروف ہے.

ملک میں شرح ایک اعشاریہ 30 فیصد بڑھ گئی، ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29.83 فیصد ریکارڈکی گئی۔

گزشتہ ہفتے 23 اشیا ضروریہ کی قیمتیں مہنگی۔7 اشیاء ضروریہ سستی ہوئیں،21 کی قیمتیں مستحکم رہیں، رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوا۔۔۔200 گرام پسی ہوئی مرچ 25 روپے مہنگی ہوئی۔

لہسن فی کلو 20 روپے مہنگا ہوا ۔پیاز 3 روپے فی کلو،انڈے فی درجن 10 روپے مہنگے ہوئے ۔باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمت میں 5 روپے،گڑ کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا۔۔۔ دال ماش،دال مسور اور آلو کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

چھوٹا گوشت،کیلے،کھلا دودھ اور چینی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں،گزشتہ ہفتے ایل پی جی کے 11.67 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت 255 روپےبڑھ گئی.

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق برائلر زندہ مرغی فی کلو 6 روپے سستی ہوئی۔ ویجیٹبل گھی 3 روپے،دال چنا اور دال مونگ 1، 1 روپیہ فی کلو سستی ہوئیں۔ سرسوں کا تیل 9 روپے سستا ہوا۔

Comments are closed.