شہریارآفریدی چوتھی مرتبہ دوبارہ نظر بند ، اڈیالہ جیل منتقل

45 / 100

فائل:فوٹو
راولپنڈی :سابق وزیرشہریارآفریدی کو دہشتگردی کے مقدمہ میں ڈسچارج کرنے کے بعد راولپنڈی پولیس نے چوتھی مرتبہ دوبارہ نظر بند کردیا، پولیس نے شہریار آفریدی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔

تھانہ نیوٹاون پولیس نے شہریار آفریدی کو 9 مئی حمزہ کیمپ حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کرکے 30 روز کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا، عدالت نے پراسیکیوٹر اور ملزم کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد شہریار آفریدی کو فوری مقدمہ سے ڈسچارج کرکے رہا کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے پولیس کی بدنیتی پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی انویسٹی گیشن، تفتیشی آفیسر اور جے آئی ٹی ممبر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 اگست کو جواب طلب کیا۔

فیصلے کے بعد پولیس نے شہریارآفریدی کو دوبارہ گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا، پولیس کا کہنا تھا کہ شہریارآفریدی کو 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کیا ہے، شہریارآفریدی کی نظر بندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جاری کیے ہیں جس کے بعد شہریار آفریدی کو سخت سیکورٹی میں جیل منتقل کردیا گیا۔

Comments are closed.