سینیٹ اجلاس میں آج بھی متعدد بل منظور کرلیے گئے
فائل:فوٹو
سینیٹ اجلاس میں آج بھی متعدد بل منظور کرلیے گئے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے ہائیر ایجوکیشن ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے سے معذرت کرلی۔ گیس چوری پر قابو اور ریکوری بل کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ ڈائس کا گھیراوٴ کیا، رضا ربانی اور کامران مرتضی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس میں آج بھی متعدد بل منظور کرلیے گئے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے ہائیر ایجوکیشن ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے سے معذرت کرلی۔ گیس چوری پر قابو اور ریکوری بل کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ ڈائس کا گھیراوٴ کیا، رضا ربانی اور کامران مرتضی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔۔
وزیرہوابازی خواجہ سعد رفیق نے سینیٹ اجلاس میں تبدیلی پاکستان بین الاقوامی ایئر لائن کارپوریشن ترمیمی بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر پی آئی اے کو اس حال میں چھوڑا گیا قرضے مزید بڑھیں گے۔ حالت یہ ہے کہ قرضہ ادا کرنے کیلئے بھی قرضہ لینا پڑ رہا ہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو پی آئی اے ڈوب جائے گا۔۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاباجوڑ معاملے پر وزیر اعظم سے بات کی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر شہدا کو بیس بیس لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ شدید زخمیوں کو سات سات لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
وزارتِ خارجہ نے سینیٹ میں تحریری جواب میں بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ کے مقدمے کے لیے 18 لاکھ 50 ہزار ڈالرز فیس ادا کی گئی۔چئیرمین کمیٹی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ محسن عزیز نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل کے لیے مزید 4 روزکی توسیع دی جائے جس پر سینیٹ نے بل کے لیے 4 روز توسیع کردی۔
Comments are closed.