عمرہ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام وقت کی اشد ضروری ہے، پروفیسر سجاد قمر
اسلام آباد:پاکستان سٹیزن فورم کے صدر پروفیسر سجاد قمر نے کہا ہے کہ پاکستان سے سب سے زیادہ لوگ عمرہ اور حج کرنے جاتے ہیں،عمرہ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام وقت کی اشد ضروری ہے، پروفیسر سجاد قمر کا تقریب سے خطاب۔
انھوں نے کہا کہ عمرہ آپریٹرز کو چاہیے کہ وہ معتمرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں اور لوگوں کو آگاہی اور تربیت بھی فراہم کریں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولپنڈی صدر میں الھدایہ ٹریول اینڈ ٹریول کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سی سی اور سید رفیع اللہ شیرازی، یعقوب سیفی،راجہ واجد علی ،اور شہزاد بخاری نے بھی خطاب کیا۔
پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ حج کی طرح عمرہ کو بھی باقاعدہ طور پر آپریٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ٹور ازم کی وزارت صوبوں کو منتقل ہونے کے بعد اس کا کوئی والی وارث نہیں تھا۔اب امید ہے کہ اس میں بہتری آئے گی۔پاکستان سے بہت بڑی تعداد میں لوگ عمرہ کرنے جاتے ہیں۔
عمرہ آپریٹرز معتمرین کو اچھی سہولیات فراہم کریں۔سچ کو اپنا شعار بنائیں۔ایماندار تاجر قیامت کے دن انبیاء اور صدیقین کے ساتھ ہو گا۔پروفیسر سجاد قمر نے کہا سعودی حکومت کو کامیاب حج آپریشن کے فوری بعد عمرہ شروع کرنے پر مبارک باد دی.
کہا کہ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر جناب نواف بن سعید المالکی دونوں ملکوں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اور حال ہی میں منرل کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت اور معاہدے اہم پیش رفت ہے۔
انھوں نے کہا کہ سید رفیع اللہ شیرازی ایک اچھے سماجی رہنماء ہیں۔اور اس نئے کام میں بھی لوگوں کی مزید خدمت کریں گے۔سید رفیع اللہ شیرازی نے کہا کہ وہ خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔اور ہم ایک جیسے ہوٹل کا لکھنے کی بجائے ہوٹل کا نام لکھ کر دیں گے اور وہی ہوٹل فراہم کریں گے۔
Comments are closed.