سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ سے متعلق اپیلیں نمٹا دیں

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ سے متعلق اپیلیں نمٹا دیں۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹرائل کورٹ ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے تک توشہ خانہ کیس کا فیصلہ نہیں کر سکتی۔

دوسری جانب اس سے قبل آج سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والا بنچ تبدیل کردیاتھا۔

جسٹس مظاہر نقوی کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو بنچ میں شامل کیا گیا، سپریم کورٹ نے بنچ تبدیلی کے بعد نئی کاز لسٹ جاری کر دی، جسٹس مسرت ہلالی خصوصی بنچ کا حصہ تھیں۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔

خیالرہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی اپیل دائر کر رکھی ہے جبکہ توشہ خانہ کیس کی سماعت سیشن عدالت میں بھی زیر سماعت ہے۔

Comments are closed.