پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پیش رفت نہ ہو سکی، طلبی کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی پیش نہ ہوئے

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پیش رفت نہ ہو سکی، طلبی کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی پیش نہ ہوئے، وکیل کی استدعا پر کمیشن نے سماعت منگل تک ملتوی کر دی

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات نوٹس پر سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر علی پیش ہوئے اور استدعا کی کہ کچھ دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرانا چاہتا ہوں۔

 وکیل نے کیس کا ریکارڈ فراہم نہ کیے جانے کا موقف اپناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین میں ترمیم سے قبل کرائے، پی ٹی آئی نے خود آئین میں ترمیم الیکشن کمیشن میں جمع کرائی،جس پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے لکھا 8 جون 2022 کو آئین میں ترمیم کی ، 10 جون 2022 کو انٹرا پارٹی انتخابات کروائے۔

بیرسٹر گوہر علی نے الیکشن کمیشن سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی تو چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ میڈیا پر کہا جاتا تھا الیکشن کمیشن نوٹس دے ہم جواب دیں گے،ہم نے پی ٹی آئی کی درخواست پر آپ کو نوٹس کیا۔

بعدازاں چیف الیکشن کمشنر نے متعلقہ دستاویزات بیرسٹر گوہر علی کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 8 اگست تک ملتوی کر دی۔

Comments are closed.