نگران سیٹ اپ،وزیراعظم نے پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا
فائل:فوٹو
اسلام آباد: نگران وزیراعظم اور نگران سیٹ اپ کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا۔
ویڈیو لنک اجلاس میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور دیگر جماعتوں کے سربراہان شرکت کریں گے، نگران وزیر اعظم کے نام پر مشاورت ہوگی۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نگران سیٹ اپ پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں پْر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، وزیر اعظم نے ارکان پارلیمنٹ کا گرمی جوشی سے استقبال کیا۔
شہباز شریف نے ارکان پارلیمنٹ کو وزیر اعظم ہاوٴس میں خوش آمدید کہا، وزیر اعظم نے فرداً فرداً ارکان کی نشستوں پر جا کر ان سے ملاقات کی،عشائیے میں شرکاء کی من پسند کھانوں سے تواضع کی گئی۔
Comments are closed.