شہریار آفریدی کو رہا ہوتے ہی بھائی سمیت دوبارہ گرفتار کرلیاگیا

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر شہریار آفریدی کو رہا ہوتے ہی بھائی سمیت دوبارہ گرفتار کرلیاگیا۔

شہریار آفریدی کو حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں حراست میں لیا گیا، حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملہ کا مقدمہ تھانہ نیوٹاؤن میں درج ہے.

سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور ان کے بھائی فرخ جمال آفریدی کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔

دونوں بھائیوں کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا، جس کے بعد پنجاب پولیس نے شہریار آفریدی اور فرخ جمال آفریدی کو گرفتار کیا۔

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے دونوں بھائیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا، شہریارآفریدی کے وکیل چوہدری اشتیاق کا کہنا ہے کہ شہریار آفریدی کو حفاظتی ضمانت کے باوجود گرفتار کیا گیا۔

اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے شہریار آفریدی کو رہا کیا گیا۔

تاہم شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، پنجاب پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے شہریار آفریدی کو گرفتار کیا۔

شہریار آفریدی کے وکیل چوہدری اشتیاق کا اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا شہریار آفریدی کو پنجاب پولیس نے دوبارہ گرفتار کیا ہے، شہریار آفریدی کو جیل سے نکلتے ہی گرفتار کر لیا گیا، اپنے موکل سے بات بھی نہیں کرنے دی گئی۔

Comments are closed.