آرمی چیف کا مشکور ہوں،اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کے طعنہ سے مجھے فرق نہیں پڑتا، وزیراعظم

50 / 100

فوٹو:اسکرین گریب 

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے آرمی چیف کا مشکور ہوں،اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کے طعنہ سے مجھے فرق نہیں پڑتا، وزیراعظم کہتے ہیں کہ ملک اور قوم کی ترقی کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں.

شہباز شریف نے اسلام آباد میں بہارہ کہو بائی پاس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاوقت کو ضائع کرنا زندگی برباد کرنے کے مترادف ہے، موجودہ سپہ سالار ملکی ترقی اور عوامی فلاح کیلئے فکرمند رہتے ہیں.

انھوں نے کہا کہ میں نے بہت سے سپہ سالاروں سے ملاقاتیں کیں، اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کی باتوں سے میری صحت پر فرق نہیں پڑتا، کئی ایسے راز ہیں جو قبر میں ساتھ لیکر جاؤں گا۔

وزیراعظم نے کہا بہارہ کہو میں ٹریفک جام ہونا معمول کی بات تھی، اس منصوبے کو جلد مکمل ہونا چاہئے تھا، ، ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کیلئے بہارہ کہو سے گزرنا محال تھا، بہارہ کہو بائی پاس منصوبے کی تکمیل میں آرمی چیف کا اہم کردار ہے۔

شہبازشریف نے کہا ملک اور قوم کی ترقی کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں، وقت کو ضائع کرنا زندگی برباد کرنے کے مترادف ہے، جب ن لیگ کی حکومت گئی تو تمام ترقیاتی منصوبے روک دیئے گئے، سازش نہ کی جاتی تو یہ منصوبہ نوازشریف کے دور میں مکمل ہوجاتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف سے کل ملاقات ہوئی تھی، اپنی سیاسی زندگی میں بہت سے سپہ سالاروں سے ملاقاتیں کیں، ہمارا ایک ہی مقصد تھا سیاستدان اور ادارے ملکر کام کریں، ملنے کا مطلب مشاورت ہو، قومی یکجہتی اور اتفاق ہو، موجودہ سپہ سالار ملکی ترقی اور عوامی فلاح کیلئے فکرمند رہتے ہیں.

ان کا کہنا ہے کہ آج وقت ہے ہم سب ملکر پاکستان کو آگے لیکر جائیں، مشکلات ہیں اور مزید آئیں گی، ہمارا ہمسایہ ملک بہت آگے نکل چکا ہے، ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں، 75 سال سے وسائل کی بندر بانٹ سب کے سامنے ہے، ایل سیز کھل گئیں، اب الیکٹرک بسیں آئیں گی۔

اس سے پہلے جب وزیراعظم شہباز شریف سرینا چوک انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تو سی ڈی اے چیئرمین نے انہیں منصوبے سے متعلق بریفنگ دی.

شہبازشریف اس پر وزیراعظم غصے میں آگئے، ریلوے کو ٹھیکہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا اور ٹھیکہ منسوخ کرتے ہوئے نیا ٹینڈر جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

Comments are closed.