پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا
فائل:فوٹو
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق افتخار درانی کو ان کی رہائش گاہ سے سادہ کپڑے پہنے اہلکاروں نے گرفتار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کی اب تک کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
ادھر ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر افتخار درانی کو اسلام آباد سے اغوا کیا گیا ہے، ان سے متعلق تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔
Comments are closed.