وزیراعظم کا الوداعی دعوتوں کا آغاز، عسکری قیادت کے اعزاز میں عشائیہ
فوٹو: فائل
اسلام آباد: وزیراعظم کا الوداعی دعوتوں کا آغاز، عسکری قیادت کے اعزاز میں عشائیہ کااہتمام کیاگیا جب کہ آج ارکان پارلیمنٹ کے اعزازمیں عشائیے کااہتمام کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی نیو نیوز نےذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے عسکری قیادت کے اعزاز میں عشائیہ میں سروسز چیفس کی شرکت کی، وزیر اعظم شہباز شریف وزیر اعظم ہاوس میں عسکری قیادت کا خیر مقدم کیا۔
وزیر اعظم نے فورسز کے سربراہان کی کارکردگی کو سراہا اور تمام سروسز چیفس کی ملک و قوم کے لئے خدمات کی تعریف کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کل جمعرات کو ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جس کےلئے حکومت میں شامل تمام جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کو مدعو کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف اگلے روز پرائم۔منسٹر آفس کے سٹاف اور اپنی میڈیا ٹیم کے اعزاز میں بھی کھانا دیں گے جب کہ وزیر اعظم بہترین کارکردگی پر سٹاف ارکان کو تعریفی اسناد بھی دیں گے۔
Comments are closed.