جیکولین فرنینڈس کے منی لانڈرنگ کیس میں پھنسا کرمیری ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا،نورا فتحی

41 / 100

فائل:فوٹو

نئی دہلی: کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ نورا فتحی کا کہنا ہے کہ انہیں جیکولین فرنینڈس کے منی لانڈرنگ کیس میں پھنسا کر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ کچھ لوگوں کو بچانے کی خاطر انہیں اس کیس میں قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نورا فتحی 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے پٹیالہ ہاوٴس پہنچیں جہاں انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں اس کیس میں زبردستی پھنسایا گیا ہے۔

نورا نے کہا کہ ان پر منی لانڈرنگ اور سوکیش چندر شیکھر کے ساتھ تعلقات کے الزامات عائد کر کے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی جس کی وجہ سے انہیں ذہنی اور معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے جیکولین فرنینڈس اور چند میڈیا ہاوٴسز پر ہتکِ عزت کا مقدمہ اس لئے کیا ہے کہ ان کے جھوٹے الزامات کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا اور انہیں ’گولڈ ڈگر‘ کہا گیا۔

نورانے مزید کہا کہ ’میرا سکیش سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی میں 200 کروڑ روپے سے متعلق کچھ جانتی ہوں‘۔ کچھ لوگوں کو بچانے کی خاطر انہیں اس کیس میں قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے‘، یہاں اداکارہ کا اشارہ جیکولین فرنینڈس کی جانب تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں سافٹ ٹارگٹ کے طور پر لیا گیا کیونکہ وہ انڈسٹری میں بیرونِ ملک سے ا?ئی ہیں اور انہوں نے اپنے کیریئر کو پہنچنے والے تمام نقصانات کے معاوضے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ سکیش چندر شیکھر 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید ہے جبکہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس جن سے سکیش کے قریبی تعلقات تھے اور نورا فتحی اس کیس میں شاملِ تفتیش ہیں۔

Comments are closed.