پاک چین 6معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گے

51 / 100

فوٹو: ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: پاکستان اور چین نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے پاک چین 6معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گے۔

دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں پر دستخط کی تقریب پیر کو اسلام آباد میں ہوئی وزیراعظم شہبازشریف اور چین کے نائب وزیراعظم He Lifeng بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ان معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کے مطابق پاکستان اور چین نے سی پیک کے تحت ماہرین کے تبادلے اور پاکستان سے چین کو خشک مرچوں کی برآمد کے سمجھوتے پر اتفاق کیا ہے۔

فریقین نے شاہراہ قراقرم فیز ٹومنصوبے کے ڈیزائن کی تبدیلی کے قابل عمل ہونے کی جائزہ رپورٹ اور صنعتی کارکنوں کے تبادلے کے بارے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے علاوہ سٹرٹیجک ایم ایل ون منصوبے کو مکمل کرنے میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہورہا ہے جس کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان کے توانائی اور پن بجلی کے شعبوں ، سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں پانچ ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری آئی ہے۔

Comments are closed.