چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ کیلئے پاک چین دوستی میں گرانقدر خدمات پر ہلال پاکستان
فوٹو: سوشل میڈیا
اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دورے پر آئے ہوئے چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ کیلئے پاک چین دوستی میں گرانقدر خدمات پر ہلال پاکستان کا اعزاز دیا گیا۔
اس حوالے سے ایوارڈ دینے کی خصوصی تقریب آج ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، چیئرمین سینیٹ، قومی اسمبلی کے سپیکر وفاقی وزراء اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے بھی شرکت کی۔
چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ نے چین کے بین الاقوامی اقتصادی تعلقات اور ایک خطہ ایک شاہراہ پروگرام پر عملدرآمد میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور سی پیک اس کا ایک اہم منصوبہ ہے۔
پاکستانی اور غیر ملکی دونوں کو دیئےجانے والے ہلالِ پاکستان کا مقصد ان لوگوں کو تسلیم کرنا ہے جنہوں نے پاکستان کے قومی مفادات کے لیے شاندار خدمات انجام دیں۔
تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے جب کہ مہمان شخصیت کے ساتھ آنے والے وفد کے ارکان بھی اس اہم تقریب میں موجود تھے۔
Comments are closed.