نومئی سے متعلق مقدمات ، چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں 15 اگست تک توسیع

46 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے 9 مئی سے متعلق مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت میں پندرہ اگست تک توسیع کر ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔دوران سماعت جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ یہ عام نوعیت کا کیس نہیں۔پہلے ہوتا تھا پولیس بلاتی تھی آپ نہیں جاتے تھے۔اب آپ کہہ رہے ہیں ہم شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں پولیس شامل تفتیش نہیں کررہی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی کے حوالے سے چھ مقدمات کی سماعت کی۔چیئرمین پی ٹی آئی اپنے وکیل سلمان صفدر کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے شامل تفتیش ہونے کی پوری کوشش کی لیکن شامل تفتیش نہیں کیا۔پولیس نے آف دی ریکارڈ بتایا وہ محرم ڈیوٹیاں کریں دہشتگردی سے نمپٹیں یا آ پکو شامل تفتیش کریں۔دس محرم کو بھی ہم نے شامل تفتیش ہونے کے لئے پولیس کو لکھا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ویڈیو لنک پر بھی بیان ریکارڈ نہیں کر رہے اور ویسے بھی شامل تفتیش نہیں کر رہے۔

وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ پورے پاکستان کے لئے چھٹیاں ہیں ہمارے لیے نہیں۔ہماری بس ہو گئی ہے ہم بھی انسان ہیں۔پولیس لاہور آکر تفتیش کر لے جیسے کرنا ہے کر لیں۔پرسکیوٹر جنرل نے کہا کہ آج کسی وکیل نیایس پی انویسٹی گیشن کو کال کی ہے کے ہم شامل تفتیش ہونا ہے۔محرم میں تفتیشی افسر دستیاب نہیں ہوتے یہ ثبوت دیں انہوں نے شامل تفتیش ہونے کی کوشش کی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 26 جولائی کو سماعت ہوئی تھی آپ شامل تفتیش ہونے کے لیے عاشورہ والے دن درخواست دے رہے ہیں۔کیا اس دن کا انتخاب آپ نے خود کیا۔ جس پر شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ ہم جب بھی شامل تفتیش ہوئے اتوار کو ہوئے۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ یہ عام نوعیت کا کیس نہیں۔پولیس عاشورہ کے بعد کل بھی شامل تفتیش کے لیے بلا سکتے تھے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا کورٹ کی تبدیلی سے متعلق فیصلہ دکھا دیں۔پہلے ہوتا تھا پولیس بلاتی تھی آپ نہیں جاتے تھے۔اب آپ کہہ رہے ہیں ہم شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں پولیس شامل تفتیش نہیں کررہی۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت میں پانچ ضمانتیں ہوچکی ہیں۔تین کیسز میں جج صاحب ان سے شواہد مانگ رہے ہیں۔عدالت کہہ رہی ہے مطمئن کریں کہ کیس بنتا بھی ہے یا نہیں۔ہم روزانہ کی بنیاد پر انصاف کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔

بعدازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں پندرہ اگست تک توسیع کر ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Comments are closed.