مریم نواز اور آصف زرداری کی خاموشی بے معنی اور بے مقصد نہیں،شیخ رشید
فائل:فوٹو
اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ ایسے نگران وزیراعظم کی ضروت ہے جوچابی کا کھلونا ہو، فرمائشی پروگرام ہو، خواہش پر خبر بنائے، جب بیٹھنے کا کہیں تو بیٹھ جائے اٹھنے کا کہیں تو اٹھ کھڑا ہو، ہر پارٹی کی جیب میں ایک نگران وزیراعظم موجود ہے لیکن بائیو میٹرک نہیں ہو رہا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ 8 روز میں صرف ترقیوں تبدیلیوں تعیناتیوں اور تختیاں لگانے کا ہی فیصلہ نہیں ہونا بلکہ ن لیگ کی گھریلو سیاسی لڑائی اور طاقتور لوگوں سے الھجے ہوئے معاملات کا بھی فیصلہ ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایسے نگران وزیراعظم کی ضروت ہے جوچابی کا کھلونا ہو، فرمائشی پروگرام ہو، خواہش پر خبر بنائے، جب بیٹھنے کا کہیں تو بیٹھ جائے اٹھنے کا کہیں تو اٹھ کھڑا ہو، ہر پارٹی کی جیب میں ایک نگران وزیراعظم موجود ہے لیکن بائیو میٹرک نہیں ہو رہا۔
ان کاکہناتھا کہ آٹھ روز میں صرف ترقیوں تبدیلیوں تعنتیوں اور تختیاں لگانے کا ہی فیصلہ نہیں ہونا بلکہ ن لیگ کی گھریلو سیاسی لڑائی اور طاقتور لوگوں سے الھجے ہوئے معاملات کا بھی فیصلہ ہونا ہے ایک ایسے نگران وزیراعظم کی ضرورت ہے جوچابی کاکھلوناہوفرمائشی پروگرام ہو خواہش پر خبر بنائے جب بیٹھنے کا کہیں
8 روز میں صرف ترقیوں تبدیلیوں تعنتیوں اور تختیاں لگانے کا ہی فیصلہ نہیں ہونا بلکہ ن لیگ کی گھریلو سیاسی لڑائی اور طاقتور لوگوں سے الھجے ہوئے معاملات کا بھی فیصلہ ہونا ہے ایک ایسے نگران وزیراعظم کی ضروت ہے جوچابی کاکھلوناہوفرمائشی پروگرام ہو خواہش پر خبر بنائے جب بیٹھنے کا کہیں…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 31, 2023
شیخ رشیداحمد کا کہنا تھا کہ جو 15 مہینے میں سفارتی پاسپورٹ کے باوجود اپنے بھائی کو پلاننگ کے تحت ملک نہیں لاسکے وہ غریب کے مسائل کیا حل کریں گے، جب پی ڈی ایم بغیر پروٹوکول کے عوام میں جائے گی تو ان کو اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا، جس ملک میں ایک دن میں 60 لوگ دہشتگردی سے شہادت پائیں وہاں غیر ملکی سرمایہ کاری کون لائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور آصف زرداری کی خاموشی بے معنی اور بے مقصد نہیں، جب دوسروں کی شطرنج کے مہرے بنتے ہیں تو ان کی چالوں پر بھی کھیلنا پڑتا ہے، ن لیگ کے بھی فاصلے بڑھ رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کے دال میں کالا ہے، جو کچھ ہونا ہے ان ہی 10 دنوں میں سامنے آجانا ہے ہاتھ کرنے والوں کے ساتھ بھی ہاتھ ہو جاتا ہے اور یہ ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔
شیخ رشیداحمد نے کہا کہ سیاسی مطلع ابرآلود ہے، سیاسی ذلت اور رسوائی ان کا مقدر ہے، نہ خواص میں عزت ملی نہ عوام میں مقام پا سکے، جی کا جانا ٹھہر گیا، صبح گیا یا شام گیا۔
Comments are closed.