چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفننگ کی اسلام آباد میں مصروفیات کا شیڈول

ہی لائفننگ کی پاکستان آمد

50 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: چین کے صدر شی جن پنگ کے خصوصی نمائندے و چینی نائب وزیراعظم ہی لائفننگ3 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے جہاں ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا،چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفننگ کی اسلام آباد میں مصروفیات کا شیڈول سامنے آگیا۔

سی پیک کے10 سال مکمل ہونے تناظر میں چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان دورہ پاک چین تعلقات اور سی پیک کے حوالے سے تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

چینی نائب وزیراعظم ہی لائفننگ آج خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچے جہاں ان کے شایان نشان ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا اس موقع پر وفاقی دارالحکومت میں پہلے 2 دن کی عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے ۔

دورہ پاکستان میں چینی نائب وزیراعظم اور سی پیک کے معمار ہی لائفننگ کے ہمراہ چار وزراء سمیت ایک وفد بھی پاکستان پہنچا ہےچینی نائب وزیراعظم ہی لائفننگ کی باقاعدہ مصروفیات پیر سے شروع ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق ہی لیفینگ کل صدر مملکت عارف علوی, وزیر اعظم شہباز شریف اور سے ملاقات کریں گے جبکہ کل ہی ان کی ملاقات دفتر خارجہ میں بلاول بھٹو زرداری سے ہو گی۔

چینی نائب وزیراعظم ہی لائفننگ سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر ہونے والی "ڈیکیڈ آف سی پیک” کے عنوان سے خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے جس دوران سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کو ایوارڈ دئیے جائیں گے۔

مہمان چینی نائب وزیر اعظم کے اعزاز میں ظہرانے قور عشائیے کا انتظام بھی کہا گیا ہے یکم اگست کو چینی نائب وزیراعظم آرمی چیف سے ملاقات کے بعد وہ واپس روانہ ہوجائیں گے۔

پاکستانی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولٹ بیورو کے رکن اور نائب وزیر اعظم ہی لیفینگ دورہ پاکستان میں سی پیک منصوبوں کا جائزہ اور نئے منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں چینی صدر شی جن پنگ کے رواں برس متوقع دورہ پاکستان پر بھی بات چیت کی جاے گی, ملاقاتوں میں اکتوبر میں چینی صدر شی جن پنگ کے زیر صدارت بی آر آئی سمٹ میں بی آر آئی کے فیلگ شپ منصوبے سی پیک کے حوالے سے پاکستان کی شرکت بھی زیر غور آئے گی۔

چین کے نائب وزیر اعظم نے چین کے بین الاقوامی اقتصادی تعلقات اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے نفاذ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ہی لیفینگ نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے چیئرمین کے طور پر اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔

پاکستان میں سی پیک کے متعدد منصوبوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد میں اہم کردار ہے یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور مذاکرات کا حصہ ہے۔

چین کی طرف سے اپنی "آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” کو مزید گہرا کرنے کے لیے کردار ادا کرے گایہ دورہ پاک چین اقتصادی اور مالی تعاون کو بڑھانے، سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Comments are closed.