سی پیک چین اور پاکستان کی دوستی کے لیے ایک نیا معیار بن گیا، چینی وزارت خارجہ

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سی پیک کے10سال مکمل، چینی نائب وزیر اعظم 3 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے، چینی وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ 30 جولائی سے یکم اگست تک کا ہے.

چینی وزارت خارجہ کے مطابق سال 2023ء صدر شی جن پنگ کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور سی پیک کی 10ویں سالگرہ ہے اور یہ دورہ اسی سلسلے میں ہے.

پچھلی دہائی کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور سی پیک کے نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے گئے، سی پیک چین اور پاکستان کی دوستی کے لیے ایک نیا معیار بن گیا، چینی وزارت خارجہ کا بیان.

چینی وزارت خارجہ پاکستانی حکومت سی پیک کے دس سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کرے گی،صدر شی جن پنگ کے خصوصی نمائندے اور نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ اسلام آباد میں تقریب میں شرکت کریں گے.

چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفنگ پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، چین اور پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹیجک پارٹنر اور فولادی دوست ہیں.

چینی وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پُرامید ہیں کہ نائب وزیراعظم کا دورہ پاک چین روایتی دوستی کی تجدید اور ماضی کی کامیابیوں کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کرے گا.

Comments are closed.