راولپنڈی سمیت ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوس پر امن اختتام پذیر ہو گئے

50 / 100

فائل:فوٹو

لاہور/ کراچی/راولپنڈی : راولپنڈی سمیت ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوس پر امن اختتام پذیر ہو گئے، نواسہ رسول جگر گوشہ بتول جنت میں نوجوانوں کے سردار حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے رفقا کی اسلام کی سربلندی اور حق وصداقت کے لئے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور 10 محرم الحرام کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے رفقا کی اسلام کی سربلندی اور حق وصداقت کے لئے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور پر ملک بھر میں مجالس عزا کا سلسلہ رات دیر تک جاری رہا۔

مجالس میں علمائے کرام اور ذاکرین حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلووٴں سے عزاداروں کو آگاہ کیا۔

ملک بھرکی طرح کراچی سمیت حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوئے ۔

کراچی میں یوم عاشورکا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا۔ جلوس سے قبل یوم عاشور کی مرکزی مجلس صبح 8 بجے نشترپارک میں منعقد ہوگی، مجلس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کریں گے۔

مجلس عزا کے اختتام پر بوتراب اسکاوٴٹس کی قیادت میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

مرکزی جلوس عزا میں علم، تابوت، شبیہ ذوالجناح کی زیارات ہونگی، معروف ماتمی انجمنیں نوحہ خوانی و سینہ کوبی کرتے ہوئے سیدہ کو پرسا دینگے۔ مرکزی جلوس کے راستوں میں پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئی ہیں، جبکہ نیاز و تبرک بھی تقسیم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

مرکزی جلوس عزاء کی سیکورٹی کیلئے پولیس، رینجرز دیگر سیکورٹی اداروں سمیت اسکاوٴٹس موجود ہونگے۔ مرکزی جلوس کے دوران امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویڑن کے زیر اہتمام باجماعت نماز ظہرین تبت سینٹر کے مقام پر ادا کی جائے گی۔

ادھر10 محرم کا مرکزی جلوس لاہور کی نثار حویلی سے برآمد ہوا، جلوس میں ہزاروں عزادار شریک ہیں، حضرت امام حسین کے بیٹے حضرت علی اکبر کی آخری اذان کا تذکرہ اور نبی کے گھرانے پر مظالم کے غم میں زنجیروں کا ماتم ہوا۔

لاہور سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس مغرب کے بعد گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔مرکزی جلوس کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے.

جلوس کے روٹ کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں، مرکزی جلوس کی 395 سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، مرکزی جلوس کی مانیٹرنگ کیلئے3 آپریشن روم قائم کئے گئے ۔

جلوس کی سکیورٹی پر 11 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے ، مرکزی جلوس کے داخلی راستے پر پانچ مقامات پر تلاشی یقینی بنائی گئی۔

دوسری جانب راولپنڈی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس 11 بجے امام بارگاہ عاشق حسین سے برآمد ہواعلم و ذوالجناح کے ماتمی جلوس میں مزید 5 جلوس شامل ہوئے جلوس کے روائیتی راستوں کو کلئیر قرار دے دیا گیا. 

راولپنڈی میں اہم شاہراہیں کنٹینرز ٹرک اور خاردار تاروں سے سیل کئے گئے لیاقت روڈ باڑہ مارکیٹ سٹی صدرروڈ اقبال روڈ فوارہ چوک گندم منڈی ڈنگی کھوئی چوک سیل کیا گیالیاقت روڈ سے فوارہ چوک تک سڑکیں بند کردی علاوہ ازیں جلوس کی سیکورٹی پر 6000 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے پنجاب رینجرز دستے بھی تعینات ہوں گے جبکہ پاک فوج کو ہائی الرٹ رکھا گیا. 

Comments are closed.