شیخ رشید احمد نے دو بلٹ پروف گاڑیاں واپس لینے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پولیس قبضہ میں لی گئی دو بلٹ پروف گاڑیاں واپس لینے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پولیس کا گھر سے گاڑیاں قبضہ میں لینے کاعمل غیر قانونی قرار دیتے ہوں دونوں بلٹ پروف گاڑیاں فوری واپس کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں اور مس کنڈکٹ پر تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او شفقت فیاض کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرا ئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 31 مئی کو پولیس نے رات تین بجے سرچ وارنٹ کے بغیر ایف سیون میں گھر پر چھاپہ مارا ،گھر پر موجود ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور واپس جاتے ہوئیایک لائسنس والی گن اوردو بلٹ پروف گاڑیاں زبردستی قبضہ میں لے لیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے سپرداری پر گاڑیاں حوالے کرنے کا آرڈر کیا مگر ایس ایچ او نے آرڈر ماننے سے انکار کر دیا۔ پولیس کا گھر سے گاڑیاں قبضہ میں لینے کاعمل غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بلٹ پروف گاڑیاں فوری واپس کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

درخواست میں تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او شفقت فیاض کے خلاف مس کنڈکٹ اور اختیار کے غلط استعمال پر کارروائی کے احکامات جاری کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

Comments are closed.