چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے 9 مئی واقعات سمیت سات مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی

46 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے 9 مئی واقعات، جعلسازی اور دیگر سات مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے چھ مقدمات اور بشری بی بی نے جعلسازی کے درج مقدمہ میں ضمانت کی درخواست دائر کی۔ یہی ساتوں کیس اس وقت سیشن عدالت میں جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

 درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مقدمات دوسری عدالت منتقلی کی درخواستوں پر فیصلے تک ضمانت منظور کی جائے، ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کو درخواستوں پر فیصلے سے روکا ہے، ایڈیشنل سیشن جج شریک ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ دے چکے ہیں، جج نے شریک ملزمان کی ضمانت خارج کرنے کے فیصلے میں اپنا مائنڈ ڈسکلوز کر دیا، جج نے فیصلے میں پارٹی قیادت سے متعلق غیرضروری آبزرویشنز دیں ہیں۔

 درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریکِ انصاف کے خلاف مقدمات انکی ساکھ متاثر کرنے کیلئے درج کئے گئے، مقدمات چیئرمین پی ٹی آئی کی انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش ہے۔

Comments are closed.