توشہ خانہ نیب تحقیقات ، 190 ملین پاوٴنڈ کرپشن کیس،چیئرمین پی ٹی آئی،بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع
فائل:فوٹو
اسلام آباد:احتساب عدالت نے 190 ملین پاوٴنڈ کرپشن کیس اور توشہ خانہ نیب تحقیقات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 31 جولائی تک توسیع دے دی۔ عدالت نے توشہ خانہ نیب تحقیقات کیس میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ خواجہ حارث سپریم کورٹ میں مصروف تھے پھر ہائیکورٹ جانا ہے، جس پر ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے کہا کہ یہ ہر تاریخ پر یہی کہتے ہیں عبوری ضمانت کا کیس ہے ۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ انھیں کل کی تاریخ دے دیں ، جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل ہائیکورٹ جانا ہے سپریم کورٹ کی ڈائریکشن آگئی ہے ، آگے چھٹیاں ہیں ، چھٹیوں کے بعد کی تاریخ دے دیں۔
بعدازاں عدالت نے عبوری ضمانت میں 31 جولائی تک توسیع کردی اور حکم دیا کہ 31 جولائی کو عبوری ضمانت پر حتمی دلائل ہونگے۔
Comments are closed.