چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی مقدمات منتقلی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

50 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت سے چیئرمین پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستیں دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت عالیہ نے ٹرائل کورٹ کو چیرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت پر حتمی فیصلے سے روک دیا

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 9 مئی واقعات،جعلسازی اور دیگر درج مقدمات پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔

عدالت نے ٹرائل کورٹ کو چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلے سے روکنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر بھی حتمی فیصلے سے روک دیا۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی مقدمات منتقلی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ مقدمات دوسری عدالت منتقلی کی درخواستوں پر فیصلہ کرے گی،ہائیکورٹ کے فیصلے تک ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ نہ کیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکیل شیر افضل مروت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست پر بھی چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سکیورٹی فراہمی کا اختیار چیف کمشنر ہے ،چیف کمشنر کو آپ کی درخواست سن کر فیصلہ کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے چھ اور بشری بی بی نے عدالت منتقلی کی ایک درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Comments are closed.