ڈاکٹر شیریں مزاری کی ای سی ایل اور پی این آئی ایل سے متعلق درخواست میں ترمیم کی استدعا منظور

52 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر شیریں مزاری کی ای سی ایل اور پی این آئی ایل سے متعلق درخواست میں ترمیم کی استدعا منظور کرلی ہے ۔

ڈاکٹر شیریں مزاری کی ای سی ایل اور پی این آئی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست میں ترمیم کی استدعا منظور کرلی۔

ڈاکٹر شیریں مزاری کی ای سی ایل اور پی این آئی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیر نے کی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست میں ترمیم کی استدعا منظور کرلی ہے

ڈاکٹر شیری مزاری کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ایک متفرق درخواست میں مختلف مقدمات میں ملنے والی ضمانتوں کے آرڈرز پیش کریں گے۔ہم نے تو پریس کانفرنس بھی کی ہے۔

شیریں مزاری کے وکیل کے جملے پر عدالت میں قہقہے جس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا میں اس پر تو کوئی کمنٹ نہیں کروں گا ۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

Comments are closed.